۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
یمن

حوزہ/ امریکہ اور برطانیہ نے ایک بار پھر یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کے شمالی علاقے پر بمباری کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ اور برطانیہ نے ایک بار پھر یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کے شمالی علاقے پر بمباری کی ہے، اس سے قبل جمعرات کو علی الصبح ان دونوں حملہ آور ممالک نے یمن کے کئی علاقوں کو نشانہ بنایا تھا۔

امریکہ اور برطانیہ اب تک بحیرہ احمر کی حفاظت کے نام پر یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت کئی علاقوں پر کئی حملے کر چکے ہیں، یمن میں حوثی تحریک کے ٹھکانوں پر امریکی اور برطانیہ کے حملوں کے باوجود امریکی صدر جو بائیڈن نے میڈیا سے گفتگو میں اعتراف کیا کہ ان حملوں سے یمن کی بحیرہ احمر میں آپریشن کرنے کی صلاحیت متاثر نہیں ہوئی ہے، بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ یمنی فوج بحیرہ احمر میں اسرائیلی اور امریکی جہازوں کو مزید نشانہ بنا سکتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یمن کی حوثی تحریک کا واضح طور پر کہنا ہے کہ جب تک غزہ میں اسرائیل کے مظالم اور حملے جاری رہیں گے، وہ بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہازوں کو نشانہ بناتی رہے گی، یمنی فوج نے کہا ہے کہ وہ ملک میں کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .